اونٹاریو حکومت نے بجٹ 2018 جاری کر دیا

اونٹاریو حکومت نے بجٹ 2018 جاری کر دیا

اونٹاریو حکومت نے بجٹ 2018 جاری کر دیا ، جس میں ہیلتھ کیئر،  چائلڈ کیئر،ہوم کیئر اور ذہنی صحت میں نمایاں سرمایہ کاری اور صوبے بھر میں لوگوں کے لئے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے نئے اقدامات شامل ہیں۔بجٹ ایسے اقدامات پربھی توجہ مرکوز کرتا ہے جو زندگی کو زیادہ آسان بناتا ہے اور تیز اقتصادی تبدیلی کے دوران زیادہ بہتر مالیاتی تحفظ فراہم کرتا ہے۔اونٹاریو کی معیشت تقریبا دو دہائیوں میں بے روزگاری کی کم ترین شرح کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہیابھی تک بڑھتے ہوئے اخراجات کے باوجود طویل مدتی مستحکم ملازمت کی تلاش مشکل ہے اور بہت سے  لوگ خود اور اپنے خاندانوں کی دیکھ بھال کرنے میں جدوجہد کر رہے ہیں۔ بدلتی ہوئی معیشت ہمارے معاشرے کے اندر تفاوت کو وسیع کررہیہے، حکومت نے ایک منصفانہ، بہتر اونٹاریو بنانے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ صوبے میں ہر شخص کو آگے بڑھنے کیلئے یکساں مواقع اور نگہداشت فراہم کی جائیگی۔وزیر خزانہ چارلس سوزا نے اسمبلی میں بجٹ پیش کیا۔ اگر یہ بجٹ منظور ہو جاتا ہے تو اس کے بعد اونٹاریو میںاو ایچ آئی پی پلس میں توسیع ہو جائیگی جس کے تحت65سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کیلئے نسخہ پر ادویات کا حصول مفت ہو جائیگا۔ذہنی صحت اور ایڈیکشن کی خدمات میں بہتری آئیگی اور ڈھائی سال تک کے بچوںپری سکول چائلڈز کیلئے مفت چائلڈ کیئر کی سہولت میسر آئیگی۔بجٹ کا سب سے اہم حصہ ہیلتھ کیئر میں سرمایہ کاری پر مبنی ہے جس کے تحت نیا سینئرز ہیلتھ ہوم پروگرام ، اونٹاریو ڈرگ اینڈ ڈینٹل پروگرام متعارف کروایا جا رہا ہے۔پری سکول بچوں کیلئے مفت چائلڈ کیئر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ذہنی صحت اور ایڈیکشن میں مبتلا افراد کو بروقت علاج کی سہولیات تک رسائی ممکن بنائی جائیگی،ہسپتالوں میں جدید سہولیات کی فراہمی اورمسائل کے خاتمے کیلئے822ملین کی نمایاں سرمایہ کاری کے ذریعے ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنایا جائیگا تاکہ شہریوں کو عالمی معیار کے مطابق طبی سہولیات میسر ہوں۔آئندہ دس سال کے دوران 30000طویل مدتی کیئر بیڈز قائم کئے جائینگے۔2022 تک 5000نئے بیڈز کا اضافہ کیاجائیگااور ایک شفاف معاشرے کا قیا م عمل میں لایا جائیگا جہاں ہرقسم کے افراد کویکساں مواقع حاصل ہو نگے تو وہ زندگی میں ترقی کر سکیں۔لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کیلئے او ایچ آئی پی پلس میں توسیع کی جا رہی ہے جس کے تحت معمر افراد نسخے پر مفت ادویا ت حاصل کر سکیں گے اس کے علاوہ معمر افراد کو ٹرانزٹ ٹیکس کریڈٹ مہیا کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے ہر معمر شخص سالانہ450ڈالرز کی بچت کر سکے گا اور دیہی اور کم آمدن والے افراد کیلئے مخصوص رہائشی علاقوں کیلئے بجلی کے نرخوں میں25فیصد سے50فیصد تک کمی کی جائیگی۔لوگوں کیلئے مواقع پیدا کئے جائیں گے تاکہ اونٹاریو کو رہنے کیلئے، کام اور کاروبار کیلئے دنیا کی بہترین جگہ کے طور پر برقرار رہے۔وزیر خزانہ چارلس سوزا کا کہنا ہے کہ اونٹاریو کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے، کاروباری اداروں کی جانب سے ریکارڈ تعدادمیں ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں جس کے باعث بے روزگاری تقریبا دو دہائیوں میں سب سے کم شرح پر ہے.ہمارا بجٹ متوازن ہے. ہمارے پاس600 ملین ڈالر سر پلس ہے اب ہم لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانے اور کاروباروں کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے اپنی مضبوط مالی پوزیشن کا استعمال کر رہے ہیں۔ بجٹ2018ء میں صحت کی دیکھ بھال، بچے کی دیکھ بھال اور بزرگوں میں نئے سرمایہ کاری شامل ہوں گے اور اس سے زیادہ خاندانوں کو بھی مدد ملے گی۔