نیو ڈیمو کریٹک پارٹی برامپٹن ایسٹ سے گراتن سنگھ امیدوار نامزد

نیو ڈیمو کریٹک پارٹی برامپٹن ایسٹ سے گراتن سنگھ امیدوار نامزد

نیو ڈیمو کریٹک پارٹی نے برامپٹن ایسٹ سے گراتن سنگھ کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا۔اونٹاریو نیو ڈیمو کریٹک پارٹی کی رہنما اینڈریا ہارورتھ کی جانب سے گراتن سنگھ کی نامزدگی کا اعلان پروقار تقریب میں کیا گیا۔ گرتن سنگھ ایک معروف وکیل ہیں اور این ڈی پی کے وفاقی رہنما جگمیت سنگھ کے بھائی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیو ڈیمو کریٹک پارٹی اونٹاریو کی رہنما اینڈیا ہارورتھ کا کہنا تھا کہ ہم گراتن سنگھ کو اپنی ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ گراتن سنگھ اس حلقے کے عوام کیلئے بہترین نمائندہ ثابت ہونگے اور مجھے فخر ہے کہ ایک بہتر اونٹاریو کیلئے تبدیلی کی اس تحریک میں یہ آواز ہمارے ساتھ ہے ۔وہ اس کمیونٹی کا حصہ ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ برامپٹن میں رہنے والے افراد کے مسائل کو حل کرنا کتنا اہم ہے بالخصوص برامپٹن سوک ہاسپٹل میں مریضوں کی گنجائش میں کمی اور آسمان سے باتیں کرتے آٹو انشورنس ریٹ برامپٹن کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔ کنزرویٹو پارٹی اور لبرل پارٹی کی سالہا سال سے جاری حکومتوں میں یہ مسائل انتہائی سنگین ہو چکے ہیںاب وقت ہے کہ ان مسائل کے حل کیلئے کچھ مختلف کیا جائے۔ نیو ڈیمو کریٹک پارٹی جیتنے کیلئے الیکشن لڑ رہی ہے اور گراتن نیو ڈیمو کریٹک پارٹی کی حکومت کا اہم حصہ ہونگے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گراتن سنگھ کا کہنا تھا کہ میں اپنی انتخابی مہم برامپٹن سوک ہسپتال سے شروع کر رہا ہوں کیونکہ ہمیں صحت کے شعبے میں اہم کام کرنا ہیں اور اینڈریا ہارورتھ کا ہیلتھ کیئر کیلئے وژن انتہائی متاثر کن ہے۔کنزرویٹو اور لبرل پارٹی کی عشروں پر محیط حکومتوں نے ہسپتالو ںکی فنڈنگ کو روکے رکھا، ہسپتالوں کے بیڈز بند کر دیئے اور اہم ہیلتھ سروسز دینے والے اہلکاروں کو فارغ کر دیا اور میں جانتا ہوں کہ عوام کو اس وقت ہر شہری کیلئے عالمی معیار کی ہیلتھ کیئر اور ڈینٹل کیئر کی ضرورت ہے اور اس کیلئے ایک ایسی وزیر اعلی کی ضرورت ہے جواس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکے۔