ن لیگ کا صدر بننے کیلئے شہبازشریف کا نام اجلاس میں کس نے تجویز کیا؟

ن لیگ کا صدر بننے کیلئے شہبازشریف کا نام اجلاس میں کس نے تجویز کیا؟

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر نامزد کردیا جنہیں اس منصب کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے ۔تفصیل کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی چیئر مین راجا ظفر الحق ،نواز شریف ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،ایاز صادق ،مرتضی جاوید عباسی اور شیخ آفتاب سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی ۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی کی قائم مقام صدارت کے لیے شہباز شریف کا نام تجویز کیا جس پر خواجہ سعد رفیق ،احسن اقبال اور زاہد حامد نے تائید کی ۔واضح رہے کہ شہباز شریف کو مستقل صدر بنانے کے لیے منظوری جنرل کونسل اجلاس دی جائے گی ،ن لیگ کے جنرل کونسل کا اجلاس 45دن میں بلا یا جائے گا جس کے بعد شہباز شریف کو 6مارچ کو مستقل کیا جائے گ