رمضان پوزیشن سٹیٹمنٹ کے اجراء کا فیصلہ

رمضان پوزیشن سٹیٹمنٹ کے اجراء کا فیصلہ

کینیڈا کی مسلم کمیونٹی کیلئے  سٹاپ ذیابیطس فائونڈیشن اور ذیابیطس کینیڈا کی جانب سے شوگر کے مرض سے بچائوا ور آگاہی بارے رمضان پوزیشن سٹیٹمنٹ کا اجراء کیا جا رہا ہے۔بیس مارچ کو اس سلسلے میں ایس ڈی ایف اور ذیابیطس کینیڈا کی جانب سے اس پروگرام کا اجراء کیا جائیگا۔ بد قسمتی سے پیل ریجن کو کینیڈا میں ذیابیطس کے کیپل کے طور پر جانا جاتا ہے۔ سٹاپ ڈایا بیٹیز فائونڈیشن کا وژن2020اس ٹیگ کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ جس کے تحت عوام کو صحت سے متعلق آگاہی دیکر 2020تک پیل ریجن کو اس ٹیگ سے نجات دلانا ہے۔جس کے ذریعے نہ صرف پیل ریجن بلکہ کینیڈ بھر میں ذیابیطس اور اس کی پیچیدگیوں سے متعلق آگاہی پھیلائی جائیگی۔رمضان پوزیشن سٹیٹمنٹ تحقیقات پر مبنی عملی ہدایات ہیں جن کا مقصد رمضان میں ذیابیطس کے شکار افراد کیلئے محفوظ طریقے سے روزہ رکھنے کے بارے ہدایات دینا ہے۔یہ ہدایات کینیڈا کے ذیابیطس ماہرین، تحقیق کاروں اور مذہبی رہنمائوں کی مشاورت سے تیار کی گئی ہیں۔ اس ہدایات نامے کی ذیابیطس کینیڈا کی جانب سے توثیق کی گئی ہے اور رمضان سے قبل کینیڈین میڈیکل جرنل میں اشاعت کیلئے جمع کروا دی گئی ہیں۔کینیڈین رمضان پوزیشن سٹیٹمنٹ کا اجراء ایک اعلی سطحی تقریب میں کیا جائیگا جس میں میڈیا، ہیلتھ کیئر پروفیشنل کی بڑی تعداد شیریک ہوگی۔ پروگرام کا انعقاد مسی ساگا کنونشن سنٹر میں بیس مارچ کو شام 6سے 8بجے تک کیا جائیگا۔پروگرام سوال و جواب کے حصے پر بھی مشتمل ہوگا جس میں شرکاء ماہرین کی آراء معلوم کر سکیں گے۔ اس پروگرا م میں شرکت کرنیوالے ماہرین میں ڈاکٹر ہر پریت بجاج، ڈاکٹر تاثیر ابو حسن،ڈاکٹر امیل امائونٹ، ڈاکٹر طیب خان،ڈاکٹر حسنین کھاندوالہ اور ڈاکٹر سبود رورما کیساتھ کینیڈا کے سائنٹفک لیڈر ڈاکٹر جان ہکس اور ڈاکٹر پیٹر سینئر، مذہبی، کمیونٹی رہنماڈاکٹر حشام محمود اور انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن کے چیئر پرسن بھی دبئی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پروگرام میں شریک ہونگے۔