شہری آبی تفریح گاہوں کے پاس احتیاط کا مظاہرہ کریں

شہری آبی تفریح گاہوں کے پاس احتیاط کا مظاہرہ کریں

کنزرویشن اتھارٹیز کی جانب سے شہریوں کو خبر دار کیا ہے کہ موسم بہار کی آمد پر تفریحی سرگرمیوں کے دوران شہری دریائوں، تالابوں، جھیلوں اور ندی نالوں کے قریب انتہائی احتیا ط کا مظاہرہ کریں۔موسم بہار میں درجہ حرارت کے بڑھ جانے کے باعث برف پگھلنے لگتی ہے بارشیں زیادہ ہوتی ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت پانی کا بہائو بہت زیاد ہ ہو سکتا جو کنارے پر موجود افراد کیلئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ندی نالوں اور دریائوں کے کناروں پر پھسلن ہونے کے باعث حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لئے کناروں سے دور رہا جائے تاکہ کسی بھی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔