انڈور پلے گرائونڈ پیراڈائز کو تزئین آرائش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا

انڈور پلے گرائونڈ پیراڈائز کو تزئین آرائش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا

فلیمنگڈن کمیونٹی سنٹر میں انڈور پلے گرائونڈ پیراڈائز کو تزئین آرائش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ۔سٹی کونسلر جان برن سائیڈ ، سٹی سٹاف اور کمیونٹی ممبران نے باضابطہ طور پر پلے گرائونڈ میں چائلڈ فرینڈلی ، ماڈرن پلے ایریاز ، چھوٹے بچوں کیلئے علیحدہ زون اور ورٹیکل پلے میز بنایا گیا ہے۔ پلے گرائونڈ پیرا ڈائز ایک دو منزلہ عمارت ہے جس میں بچوں کیلئے جسمانی ، سماجی اور فیصلہ سازی سے متعلق مختلف گیمز کی سہولت میسر ہے۔۔سٹی کونسلر جان برن سائیڈ کا کہنا تھا کہ میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے کہ میں پلے گرائونڈ کو دوبارہ تفریحی سرگرمیوں کیلئے کھول رہا ہے۔ ٹورانٹو کے بچے اور انکے اہلخانہ اب دوبارہ تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔