جامعہ ریاض الجنتہ کا سالانہ شاندار نعتیہ مشاعرے کا انعقاد         

جامعہ ریاض الجنتہ کا سالانہ شاندار نعتیہ مشاعرے کا انعقاد         

پچھلے دنوں جامعہ ریاض الجنتہ کے زیر اہتمام ایک مبارک اور یادگار نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کے معروف شعرائے کرام اور شاعرات نے شرکت کی۔ ابتدا میں جناب مسعود احمد نے جامعہ ریاض الجنتہ میں جاری حفظ القران اور دینی تدریسی سرگرمیوں کے بارے میں حاضرین کو آگا ہ کیا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد مسجد کے طالب علموں نے نعتیں پیش کیں۔
نماز عشا ء کے بعد نعتیہ مشاعرہ کا آغازہوا جس کی نظامت کے لیے جناب ناظم الدین مقبول کو دعوت دی گئی ،جنھوں نے نظامت کے دوران حضور اکرام ۖ کی حیات مبارکہ پر اثر آفرین واقعات اور دل پزیر نعتوں کا انتخاب پیش کیا۔ اس مشاعرہ کی صدارت اردو دنیا کی ایک معروف اور آٹھ مجموعہ کلام کے خالق جناب رحمان خاورنے فرمائی اور مہمان خصوصی شاعر' مدیر اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت جناب مسعود خان تھے۔ اس شاندار مشاعرہ میں حاضرین نے انتہائی ذوق و شوق اور ادب و احترام سے شرکت کی۔ 
جن شعرائے کرام کو اس مبارک محفل میں اپنی عقیدت اور رسول کریم ۖ سے ذات مبارک پر اپنے والہانہ جذبات کو اشعار کی شکل میں سنانے کی خوش نصیبی میسر آئی ان میںجناب رحمان خاور' جناب راشد حسین راشد' محترمہ نور شمع نور' محترمہ ذکیہ غزل' جناب مسعود خان' جناب سکندر ابوالخیر' جناب خالد روف ' جناب طارق حسین' جناب راشد انور' جناب خالد ضیا' جناب کفیل احمد اور جناب ناظم الدین مقبول شامل ہیں۔
نعتیہ مشاعرہ کے بعد نعتوں کے حوالے سے بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں جناب فصیح الدین سہروردی صاحب نے اپنی مشہور نعتوں کا انتخاب انتہائی سوز و گداز سے سنا کر حاضرین پر سحر طاری کردیا۔ انھوں نے آخر میں اجتماعی رقت انگیز دعا بھی فرمائی۔ مسجد کہ انتظامیہ کی جانب سے حسب سابق لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔