کینیڈا ، اونٹاریو ہائوسنگ بینیفٹ کا اعلان بہت اہم ہے، جان ٹوری

کینیڈا ، اونٹاریو ہائوسنگ بینیفٹ کا اعلان بہت اہم ہے، جان ٹوری

ٹورانٹو کے میئر جان ٹوری کا کہنا ہے کہ عوام کیلئے سستے گھروں تک رسائی میرے لئے سب سے اہم ہے ۔ وفاقی حکومت اور اونٹاریو حکومت کے مابین ہائوسنگ بینیفٹ کا معاہدہ عوامی معاملات پر مل کر کام کرنے کی بہترین مثال ہے۔ ٹورانٹو کا میئر ہونے کے ناطے میرے لئے اپنی عوام کو سستے گھروں تک رسائی دینا سب سے اہم ہے اور اس کے لئے تمام سطحوں کی حکومتوں کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے۔میں نے اپنے شہریوں کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومت کے سامنے گھروں کی فراہمی کے معاملے پرہمیشہ آواز اٹھائی اور دونوں حکومتوں سے کینیڈا ہائوسنگ بینیفٹ میں سرمایہ کاری کی رقم میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ ہماری بات سنی گئی اور دونوں حکومتوں کے مابین نیا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے نتیجے میں ہمارے عوام کو سستے، محفوظ گھر وں تک رسائی حاصل ہوگی۔