کینیڈین بلڈ سروس میں توسیع

کینیڈین بلڈ سروس میں توسیع

برامپٹن میں کینیڈین بلڈ سروس میں توسیع کر دی گئی ہے۔ایک نئی اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے 90 ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے۔کینیڈین بلڈ سروس نے شہر کے مشرقی حصے میں اپنے برامپٹن بلڈ پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن سنٹر میں ایک نئی ٹیسٹنگ لیبارٹری کاآغاز کر دیا ہے۔ 28,000 مربع فٹ پر محیط اس اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری کے قیام سے بائیولوجیکس مینوفیکچرر کے طور پر تنظیم کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا اور خون کے ایک محفوظ و مربوط نظام میں بہتری آئے گی۔برامپٹن کی کمیونٹی پر سرمایہ خرچ کرنے اور کینیڈین بلڈ سروسز کے کاموں میں بہتری لانے کے عمل میں اس سہولت گاہ کے قیام کی وجہ سے پیداواری صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا، ہسپتالوں کی سروسز میں بہتری آئے گی، اخراجات میں کمی واقع ہو گی اورکینیڈا کے تمام شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ برامپٹن کی اس نئی سہولت گاہ میں سرمایہ کاری کی توجہ ٹیسٹنگ کے مقامی کاموں پر مرکوز ہے، مگر مستقبل میں اس میں توسیع کی گنجائش رکھی گئی ہے۔کینیڈین بلڈ سروسز نے اس نئی ٹسیٹنگ لیبارٹری کے شاندار افتتاح اور میڈیا ٹور کی میزبانی کے لیے بروز جمعہ، 2 مارچ کی تاریخ مقررکی ہے۔برامپٹن کے صحت اور لائف سائنسز کے شعبے میں کینیڈین بلڈ سروسز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ سٹی کی معاشی بڑھوتری کی کاوشوں میں یہ شعبہ خصوصی توجہ کا حامل ہے جبکہ بڑھوتری اور سرمایہ کاری کے لیے اس شعبہ کو خصوصی وسائل اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ ملازمتوں اور اختراع کے عمل میں بہتری لانے کے لیے سٹی صحت کے شعبہ سے متعلق کاروباروں، نگہداشت کے فراہم کنندگان اور پبلک سیکٹر آرگنائزیشنز کے ساتھ اشتراک کرنے میں ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے۔427 اور 407  اور ، شہر کی تین عدد نزدیکی بڑی ہائی ویز میں سرمایہ کاری کا فیصلہ ایک کلیدی حیثیت کا حامل ہے  401ٹورانٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ۔ جس کی وجہ سے خون کے نمونوں کو برامپٹن میں ٹسیٹنگ کے لیے جلدی بھجوایا جا سکتا ہے اورہسپتالیں خون کے محفوظ اجزا بروقت حاصل کر سکتی ہیں۔ نئی برامپٹن ٹیسٹنگ لیبارٹری کی وجہ سے بائیومیڈیکل مواد کا کچرہ اٹھانے اور آلودگی سے پاک کرنے پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی کمی واقع ہو گی۔برامپٹن کی توسیع، برامپٹن کی اپنی کمیونٹی پر سرمایہ کاری کرنے اور زندگی بچانے والے خون کے اجزا کی پورے صوبے میں موجوددیگر کمیونٹیز تک پہنچانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ کینیڈین بلڈ سروسز کی برامپٹن کی سہولت گاہ میں مجموعی طور پر تقریبا400 ملازمین مصروفِ خدمت ہیں۔ برامپٹن ٹسیٹنگ لیبارٹری کینیڈا کے مشرقی نصف حصے میں عطیہ کنندگان کے لیے ٹیسٹنگ کی خدمات سر انجام دے گی، جو پورے ملک کے عطیہ کنندگان کے لیے ٹیسٹنگ کی خدمات کا 60 فیصد بنتا ہے۔میئر لنڈا جیفری کا کہنا ہے کہ "اس توسیع پر میں کینیڈین بلڈ سروسز کو مبارک باد پیش کرنا چاہتی ہوں اور ہماری کمیونٹی پر کی جانے والی اس شاندار سرمایہ کاری پرمیں ان کی مشکور ہوں۔ جب بات ہو خون کا عطیہ دینے کی، تو میں جانتی ہوں کہ برامپٹن کے لوگ اس کار خیر میں ہمیشہ ایک قدم آگے ہوتے ہیں۔"چیئر اکنامک ڈیولپمنٹ اینڈ کلچرسٹی کونسلر جیف بومین"برامپٹن میں کینیڈین بلڈ سروسز میں توسیع شہر اور تنظیم کے لیے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے۔ برامپٹن کے محل وقوع، ٹرانسپورٹ اورانفراسٹرکچر تک رسائی سے انہیں فائدہ ہو گا اور تیزی سے بڑھتے ہوئے شعبے میں بڑھوتری اور اعل ی مہارتوں کی حامل ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے سے برامپٹن کو فائدہ پہنچے گا۔ کینیڈین بلڈ سروسز کو اس شاندار افتتاح کے موقع پر میری جانب سے مبارک باد۔"ڈائریکٹر، اکنامک ڈیولپمنٹ اینڈ کلچرباب ڈارلنگ"ہمارے شہر میں کینیڈین بلڈ سروسز کی جانب سے ہونے والی توسیع کے حوالے سے ہم نہایت پرجوش ہیں۔ یہ شعبہ ہماری حکمت عملی کے منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے اور ہم ان کے ساتھ اور صحت و لائف سائنسز کے شعبوں میں دیگر کاروباروں کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں، چونکہ جب ہم مل کر آگے بڑھیں گے تو سرمایہ کاری اور توسیع میں اضافہ ہو گا۔"