حیدرآبادکن نوڈ اینڈ کلچر کینیڈ اکی سال نو  کی رنگا رنگ تقریب  محفل موسیقی و ڈنر

حیدرآبادکن نوڈ اینڈ کلچر کینیڈ اکی سال نو  کی رنگا رنگ تقریب  محفل موسیقی و ڈنر

31جنوری 2019 بروز منگل بمقام   20  کارباب کورٹ اپارٹمنٹ ،  بوقت  رات  8 بجے مشہور   سماجی کارکن قدسیہ نہاد حسینی HDFCC  فاونڈرچیر و صدر نے آرگنائیزیشن کی جانب سے اپنی رہایش گاہ   کارباب  اپارٹمنٹ میں ایک شاندار رنگا رنگی محفل موسیقی اور پر لظف ڈنر کا اہتمام کیا اور تمام مہمانوں کا   فردا" فردا" نہایئت   پر تپاک اسقبال کیا ۔

ٹھیک آٹھ بجے میزبان نے تلاوت کلام پاک سیپروگرام کا آغاز کیا  اور اتنی  دلگرفتگی سے سب کے لئے دعا کی حاضرین بھی بیحد متاثر ہوئے ۔ دعا کے بعد قدسیہ  حسینی نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوے ایک تقریر کی انھوں نے مہمانوں کو اپنی رہایئش گاہ پر آنے پراپنی  مسرت کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ہماری آرگنایئزیشن کا مقصد یہی ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے مل کر خوش رہیں اور  آپ اور ہم سب آپس میں ایک دوسرے  سے تعاون اور یکجہتی سے ملنے سے استحکام پیدا ہوتا ہے۔۔آج مجھے بھی تنہایء کا احساس نہیں ہو رہا ہے ۔ میں گزشتہ چار سال سے اس آرگنایئزیشن سے مستحق لوگوں کے لئے خدمات انجام دے رہی ہون  ۔ میں نے بع شمار فلاحی خدمات انجام دی ہیںآپ میں سے بہت سے لوگوں کے علم میں یہ بات ہوگی کہ میں نے اپنے طور پر اور اس آرگنایئزیشن کے تحت مختلف اداروں کے ساتھ تعاون کیا اور مستحق ین کی مدد  بھی کیاللہ میرے خدمات کو قبول فرماء ۔ آج آپ کی آمد سے  اس محفل میں جو رونق ہویء ہے  اس کی خوشی ناقابل بیان ہے آیئے آج ہم 2019 کو الوداع کرتے ہیں  اور سال نو  کے اسقبال کے لیے تیار ہو جایئں ، ۔تقریر کے اختتام پر مہمانوں کی زور دار تالیوں میں قدسیہ نے مہمانوں کو ڈنر کی پیشکش کی ۔ٹیبل پر حیدرآبادی بریانی ،بگھارے بیگن ڈبل کا میٹھا و دیگر اقسام کے کھانے اور مشروبات موجود تھے ۔دلچسپ باتوں اور قہقہوں سے ہال گونج رہا تھا ۔ کھانے کے بعد محفل موسییقی آغاز ہوا سب سے پہلے خود میزبان نے نغموں سے پروگرام کا آغاز کیا موسیقی کی دھن پر مختلف لوگوں نے ممختلف نغمے سنائے ٹھیک 12 بجے تالیوں کی گونج   میں  سال نو کا استقبال کیا گیا رات ایک بجے تک یہ رنگا رنگ محفل جاری رہی ۔ آکر میں میزبان قدسیہ حسینی نے تمام شرکا  شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے شرکت کرکے محفل کو رونق بخشی ایم پی  سلمی' زاہد صاحبہ و  کمیونٹی لیڈر مظہر شفیق  اور دیگر معز  زین کو بھی مدعو کیا تھا لیکن کسی وجہ سے وہ شریک محفل نہ ہوسکے ۔رات ایک بجے پروگرام اختتام  پذیرہوا سب نے ایک دوسرے کو سال نو 2020  کی مبارکباد دی اور فوٹو سیشن کے بعدسب رخصت ہوئے۔
جن  مہمانوں نے   اس پروگرام میں شرکت کی ان  کے نام مندرجہ ذیل ہیں :-
موسیقی و گلوکار :
قدسیہ حسینی۔ عابدبھائی  منیر بھائی۔- اسد علی ۔تبسم ۔ شہناز   و غیرہ
دیگر مہمان:
 بھائی افضل خان ،بھائی شرف ا لدین شیخ سعدی ۔ منیر بھائی۔ آصف بھائی۔اسد بھائی ۔عابد علی بھائی ،زیبا چودھری ،  شہناز ،    پروفیسر شاھینہ کشور ،  تبسم     منیر   وغیرہ