برامپٹن کا انویشن زون کے قیام کیلئے رئیرسن یونیورسٹی کیساتھ معاہدہ

برامپٹن کا انویشن زون کے قیام کیلئے رئیرسن یونیورسٹی کیساتھ معاہدہ

برامپٹن سٹی اور ریئرسن یونیورسٹی کے مابین ڈائون ٹائون برامپٹن میں ریئر سن انوویشن زون کے قیام کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔یہ معاہدہ برامپٹن سٹی میں پوسٹ سیکنڈری ایجوکیشن کے حوالے سے ایک سنگ میل ہے۔ریئرسن کے زیر انتظام برامپٹن انوویشن زون ریئرسن یونیورسٹی کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ زون نیٹ ورک کے ماڈل پر بنایاجائے گا اور اس نیٹ ورک سے منسلک ہوگا۔اس زون میں ایسے مقامات بنائے جائینگے جہاں نیا کاروبار شروع کرنے والے لوگوں کو اکٹھا کیا جا سکے انکی تربیت کی جاسکے گی اور اپنے منصوبے کو عملی شکل دینے کیلئے ابتدائی طور پر درکار سہولیات دی جائینگی تاکہ وہ ایک ترقی کرنیوالے کاروبار کو قائم کر سکیں۔برامپٹن میں نیا انوویشن زون شہر میں ترقی پانے والے کاروباروں کو مد نظر رکھ کر بنایا جا رہا ہے تاکہ اعلی معیار اور صلاحیت کی انٹر پرونیورل ٹیمز بنائی جا سکیں۔انوویشن زون نئی کاروباری قیادت کو قومی اور بین الاقوامی مارکیٹس تک رسائی، نئے کاروباروں کی ترقی کیلئے معاونت اور پہلے سے قائم صنعتوں میں جدت کو فروغ دیئے ہوئے تخلیقی صنعتوںکو قائم کرینگے جس کے تحت جدت سے مزین ٹرانسپورٹیشن اور ہیلتھ سیکٹر میں ترقی لائی جائیگی۔اس زون کے قیام کا مقصد برامپٹن2040وژن کیلئے معاونت فراہم کرنا بھی ہے تاکہ برامپٹن کو مواقع کا شہر بنایا جا سکے۔برامپٹن کے میئر پیٹرک برائون کا کہنا ہے کہ ریئرسن یونیورسٹی کیساتھ ہمارا اشتراک کامعاہدہ بہترین لمحہ ہے۔یہ انوویشن سنٹر ہمیں تخلیقی ایکو سسٹم کے قیام کے مزید ایک قدم قریب لے کر آئیگاجو کاروبار کرنیوالوں کی ہر قدم پر رہنمائی کریگا۔ہم برامپٹن کے طلبائ، کاروباری اداروں اور مستقبل کی افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تمام ممکن آپشنز پر کام کرنے اور شراکت داریوں کیلئے پرعزم ہیں۔ریئرسن یونیورسٹی ہمارا عظیم شراکت دار ہے اور ہم ان کے اس خلوص پر ان کے مشکور ہیں اور آنیوالے سالوں میں ہم ایسے ہی مزید شراکت داروں کے سات کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔