وفاقی وزیر نودیپ بینز کیساتھ نیو ایئر میٹ اینڈ گریٹ کی پروقار تقریب

وفاقی وزیر نودیپ بینز کیساتھ نیو ایئر میٹ اینڈ گریٹ کی پروقار تقریب

وفاقی وزیر برائے انوویشن سائنس و ٹیکنالوجی نودیپ بینز کے ساتھ نیو ایئر میٹ اینڈ گریٹ کے شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کے آغاز میں لائبہ احسان نے استقبالیہ خطاب کیا۔تقریب میں وفاقی وزیر نودیپ بینز کو بابا جی نے خواتین کو با اختیار بنانے سے متعلق اپنی کتاب پیش کی۔ شفقت علی نے وفاقی وزیر نودیپ بینز  اور تقریب میں شریک دیگر ممبران پارلیمنٹ کو بابا گرو نانک کی550ویں سالگرہ پر حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کئے جانیوالے یادگاری سکے پیش کئے۔تقریب میں شریک افراد نے اس موقع پر وفاقی وزیر نودیپ بینز اور ممبران پارلیمنٹ کیساتھ تصاویر بنوانے کا خصوصی موقع فراہم کیا گیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر نودیپ بینز نے دیگرمہمانوں کے ہمراہ سال نو کے حوالے سے کیک بھی کاٹا ۔تقریب کے اختتام پر احسن ضیاء کاہلوں نے اختتامی خطاب کیا اور تقریب میں شرکت کرنیوالے مہمانوں سے اظہار تشکر کیا۔