کینیڈا کے متوسط طبقے کیلئے ٹیکسز کم کرر ہے ہیں، روبی سہوتا

کینیڈا کے متوسط طبقے کیلئے ٹیکسز کم کرر ہے ہیں، روبی سہوتا

شمالی برامپٹن سے ممبر پارلیمنٹ روبی سہوتا کا وفاقی ٹیکس میں نئی ترامیم سے متعلق کہنا ہے کہ ٹیکسز میں نئی تبدیلیوں سے سخت محنت کرنے والے متوسط طبقے پر مثبت طور پر اثر انداز ہوگا۔ٹیکسز میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں اس کے تحت بیسک پرسنل امائونٹ کو بڑھایا گیا جس کے ذریعے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے20ملین شہریوں پر ٹیکس کے بوجھ میں کمی ہوگی جبکہ ٹیکس بوجھ امیر افراد پر منتقل کیا جائیگا اس تبدیلی سے استفادہ کرنیوالے ایک فرد کو 300ڈالرز کی بچت ہوگی جبکہ ایک خاندان اضافی ٹیکسز میں600ڈالرز کی بچت ہوگی ۔ اس فیصلے کے بعد بیسک پرسنل امائونٹ کو بڑھا کر 13229 کیا جائیگا۔کینیڈا ریونیو ایجنسی کے مطابق انفلیشن کی شرح کو بھی ایڈجسٹ کیا جائیگا اور رواں سال یہ شرح1.9فیصد رکھی جائیگی۔ کینیڈا پنشن پلان پریمیئم میں 5.1فیصد سے5.25فیصد تک تبدیلی کی جائیگی اور اس سے ایسے افراد استفادہ کر سکیں گے جنہوں نے 40سال کینیڈا کیلئے خدمات فراہم کیں۔ایمپلائمنٹ انشورنس پریمیئم میں کمی لائی جائیگی۔کینیڈا چائلڈ بینیفٹ میں انفلیشن کی شرح سے اضافہ کیا جائیگا۔ایم پی روبی سہوتا کا کہنا ہے کہ دوبارہ انتخاب کے بعد یہ ہمارا سب سے پہلا کام ہے جس کے تحت ہم ٹیکسز میں کمی لارہے ہیں ایک بار پھر کینیڈا کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے ٹیکس کم کئے جا رہے ہیں یہ ٹیکس کی تبدیلیاںہمارے متوسط طبقے اور کاروباروں کی معاونت کیلئے  ہماری حکومت کے عزم کا عکاس ہیں۔