المورد انسٹیٹیوٹ کے معروف دینی اسکالر ڈاکٹر شہزاد سلیم کا دورہ کینیڈا            

المورد انسٹیٹیوٹ کے معروف دینی اسکالر ڈاکٹر شہزاد سلیم کا دورہ کینیڈا            

المورد انسٹیٹیوٹ کینیڈا کے ایک اعلامیہ کے مطابق معروف دینی اسکالر ڈاکٹر شہزاد سلیم المورد کینیڈا کی خصوصی دعوت پر کینیڈا کا دورہ کررہے ہیں وہ بروز ہفتہ اٹھارہ جنوری سہ پہر تین بجے ملٹن شہر کے ملٹن لائنز کلب میں اہلیان ملٹن سے خطاب فرمائیں گے اور مختصر خطاب کے بعد حاضرین مجلس کے سوالوں کے جواب قرآن و سنت کی روشنی میں دیں گے ہال میں نشستیں محدود ہیں رجسٹریشن کے لئے www.almoridinstitute.ca پر وزٹ کریں یا پھر عابد بشیر صاحب سے فون نمبر 416-527-1041 پر او رطارق حسین صاحب سے فون نمبر 416-858-6776 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ڈاکٹر صاحب کی دوسری علمی نشست مورخہ پچیس جنوری برووہفتہ یونیورسٹی آف ٹورانٹو مسی ساگا کیمپس میں دوپہر دوبجے ہوگی یہاں داخلہ کا کوئی ٹکٹ نہیں ہے اور پارکنگ کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے المورد انسٹیٹیوٹ کینیڈا کے صدر ملک فیصل اسلم نے بتایا کہ یہ ایک تاریخی اور منفرد ایونٹ ہوگا اس کا سارا انتظام نوجوان طلبہ وہ طالبات کے سپرد کردیا گیا ہے کیونکہ آنے والے وقت میں نئی نسل نے ہی دین کی خدمت کا فریضہ انجام دینا ہے انہوں نے احبات المورد سے درخواست کی ہے کہ وہ ان دونوں ایونٹس میں اپنے بچوں کے ہمراہ تشریف لائیں ۔