ایڈورٹائزر کی رجسٹریشن 1 مئی کو شروع ہو گی

ایڈورٹائزر کی رجسٹریشن 1 مئی کو شروع ہو گی

سٹی آف برامپٹن، منسٹری آف میونسپل افیئرز کے ساتھ شراکت میں، 2018 میونسپل الیکشن کے ممکنہ امیدواروں اورتیسرے فریق کے ایڈورٹائزرز کے لیے بروز منگل مورخہ 3 اپریل 2018 کو ایک معلوماتی نشست منعقد کرے گا۔معلوماتی نشست کا انعقاد شام 6:30 سے رات 9 بجے تک سٹی ہال کے کونسل چیمبرز، 2 ویلنگٹن اسٹریٹ ویسٹ، برامپٹن، میں کیا جائے گا۔اس نشست میں بنیادی تقاضوں کے بارے میں ایک عمومی جائزہ پیش کیا جائے گا، بشمول امیدوار اور تیسرے فریق کے ایڈورٹائزر کی اہلیت، ذمہ داریاں، نامزدگی اور رجسٹریشن کا عمل، مہم کی مالیات اور اس کے علاوہ ساتھ کلیدی تاریخیں اور وسائل۔یہ نشست ہر ایسے اشخاص کے لیے کھلی ہے جو 2018 میونسپل الیکشن میں امیدوار کے طور پر لڑنے یا تیسرے فریق کے ایڈورٹائزر کے طور پر رجسٹر ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔رجسٹریشن لازمی ہے، کیونکہ سیٹوں کی تعداد محدود ہے  برائے مہربانی رجسٹر ہونے کے لیے bramptonvotes@brampton.caپر ای میل کریں اور یہ بتائیں کہ آیا آپ ایک ممکنہ امیدوار ہیں یا تیسرے فریق کے ایڈورٹائزر ہیں۔امیدوار یا تیسرے فریق کے ایڈورٹائزر بننے کے حوالے سے معلومات یہاں حاصل کی جا سکتی ہیں ۔امیدواروں کی نامزدگی کا دورانیہ 1 مئی کو شروع ہو گا اور 27 جولائی کو ختم ہو گا ۔تیسرے فریق کے ایڈورٹائزر کی رجسٹریشن 1 مئی کو شروع ہو گی اور 19 اکتوبر کو بند ہو گی ۔رائے دہی کا دن 22 اکتوبر ہے ۔نامزد شدہ امیدواروں اور رجسٹر شدہ تیسرے فریقین کے لیے اگلی معلوماتی نشست کا انعقاد ستمبر 2018 میں ہو گا۔ ریٹرننگ آفیسر برائے برامپٹن میونسپل الیکشن 2018 سٹی کلرک پیٹرفے کا کہنا ہے کہ"میونسپل الیکشنز ایکٹ میں حالیہ تبدیلیوں میں نئے قوانین کا اضافہ شامل ہے، جیسا کہ تیسرے فریق کی اشتہار بازی کے قوانین اورکونسل کے لیے امیدواروں کی نامزدی کے لیے انتخاب کنندہ کی جانب سے تصدیق کا تقاضہ۔ چونکہ 2018 میں اس کا پہلی بار نفاذ ہو گا،یہ معلوماتی نشست ممکنہ امیدواروں کو اس بارے میں ایک بہتر سمجھ بوجھ حاصل کرنے میں مدد دے گی، کہ اگر وہ اپنی نامزدگی جمعکروانے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو ان سے کیا تقاضہ کیا جائے گا اور اس کے علاوہ تیسرے فریق کے ممکنہ ایڈورٹائیزرز کو بھی رجسٹریشن کے تقاضوں کے بارے میں جاننے میں مدد حاصل ہو گی۔"