گور میڈوز کی توسیع کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں ‘سٹی آف برامپٹن

گور میڈوز کی توسیع کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں ‘سٹی آف برامپٹن

سٹی آف برامپٹن کمیونٹی کے لیے گور میڈوز کی توسیع کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے اور اس کی تعمیر کو جتنی جلدی ممکن ہو سکے، مکمل کرنے کے لیے اسے اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہوا ہے۔ اس پورے پراجیکٹ کے دوران، سٹی نے سہولت گاہ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تعمیر کے معاہدے کے اندر رہتے ہوئے ہر ممکن قدم اٹھایا ہےاگرچہ اس سائز، پیمانے اور پیچیدگی کے پراجیکٹ میں کچھ تاخیر کی توقع کی جا سکتی ہے، لیکن گور میڈوز میں تاخیر نامعقول طور پر زیادہ رہی ہیں۔ نتیجتا، سٹی نے موجودہ ٹھیکیدار کے اس جگہ پر کام کرنے کے حق کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو فو ر ا موثر ہےسٹی سہولت گاہ کو جہاں تک ممکن ہو سکے، عوام کے لیے کھولنے کے لیے جائے کار کے بقیہ کام کو جتنی جلدی اور موثر طریقے سے ممکن ہو سکے، مکمل کرنے کے لیے رابطہ کاری کرے گا اگلے چند ہفتوں کے دوران مزید معلومات فراہم کی جائیں گی اور افتتاح کی متوقع تاریخ کا اعلان کیا جائے گااس فیصلے سے موجودہ گور میڈوز کمیونٹی سنٹر اور لائبریری کے صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ تمام پروگرام عمومی طور پر چلتے رہیں گے۔ گور میڈوز میں  فٹنس کے اراکین سے عارضی رکنیت کے اثرات کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے براہ راست رابطہ کیاجائے گاسٹی آف برامپٹن گور میڈوز میں ہونے والی تاخیر کی وجہ سے ہونے والی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہے اور کمیونٹی کی جانب سے ظاہر کیے گئے صبر کے لیے شکر گزار ہے۔ گور میڈوز کمیونٹی سنٹر اور لائبریری فیز ٹو موجودہ عمارت میں 80,000 مربع فٹ کا ایک اضافہ ہے، جس میں ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ آبی سہولت گاہ، ایک فٹنس سنٹر، بشمول ایک اندرونی ٹریک اور ساتھ ہی ساتھ بیرونی اسکیٹنگ رنک اور اسپرے پیڈ، شامل ہے۔ فیز ٹو کی توسیع ماحول دوستانہ ڈیزائن اور تعمیر کی پہچان کے طور پرلیڈ سلور سرٹیفیکیشن کے حصول کی کوشش کرے گی۔