اونٹاریو حکومت نے ہائی وے401کے دوسرے حصے کی توسیع کا اعلان کر دیا

اونٹاریو حکومت نے ہائی وے401کے دوسرے حصے کی توسیع کا اعلان کر دیا

اونٹاریو حکومت نے ہائی وے401کے دوسرے حصے کی توسیع کا اعلان کر دیا۔ اس منصوبے کے تحت ہائی وے کو کریڈٹ ریور مسی ساگا سے ریجنل روڈ25 ملٹن تک18حصہ وسیع کیا جائیگا۔اونٹاریو کی وزیر ٹرانسپورٹ کیتھرین مک گیری نے مسی ساگا میں منصوبے کے کوالیفیکیشن پراسیس میں پاس ہونیوالے گروپس کا اعلان کیااور صوبائی حکومت کی جانب سے آر ایف پی کے اجراء کا اعلان کیا۔ہائی وے کی توسیع سے سڑک پر گاڑیوں کے دبائو میں کمی آئیگی، اشیاء کی ترسیل بروقت ہوگی اورآبادی میں بڑھوتری کیساتھ علاقے میں روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔پری کوالیفائیڈ ٹیمز توسیع کے ڈیزائن ، تعمیر اور فنانس کیلئے اہل ہیںاس کیلئے کامیابی بولی دہندہ کا اعلان 2019میں متوقع ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ کیتھرین مک گرے کا کہنا ہے کہ یہ ہائی وے صوبے کی سب سے مصروف شاہراہ ہے اور لوگوں کیساتھاونٹاریو اور امریکا کے درمیان اشیاء کی ترسیل کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ہماری حکومت ضروری انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور صوبے کی پائیدا ر اقتصادی ترقی کیلئے پرعزم ہے ہائی وے پر نئی لینز کے اضافے سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئیگی اور کاروبارور بھی بڑھیں گے۔ تقریب سے ایم پی پی بوب ڈیلانے اور میئر مسی ساگا بونی کرومبی نے بھی خطاب کیا۔