راؤ انوار کی سیکیورٹی ہمارے لیے چیلنج ہے، آئی جی سندھ

راؤ انوار کی سیکیورٹی ہمارے لیے چیلنج ہے، آئی جی سندھ

 آئی جی سندھ  اے ڈی خواجہ نے راؤ انوار کی سیکیورٹی کو چیلنج قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کو وی آئی پی پروٹوکول نہیں دیا جارہا۔

سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ راؤ انوار کی سیکیورٹی ہمارے لیے ایک چیلنج ہے۔ راؤ انوار کو کوئی وی آئی پی پروٹوکول نہیں دیا جارہا، سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ راؤ انوار کے اکاؤنٹس سے متعلق ہمیں کچھ معلوم نہیں ہے۔ ان کے اکاؤنٹس پہلے بند تھے لیکن سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کھول دیئے گئے ہیں

اے ڈی خواجہ نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے میچ کیلئے سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں۔ مریضوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو اس لیے اب لیاقت نیشنل اور آغا خان اسپتال کے راستوں کو بند نہیں کیا جائے گا۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ 2012ء کے پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے پھر سے بھرتی کے مواقع دیئے گئے ہیں۔