’’مذاق پھر مذاق ہے‘‘اور مذاق سے مذاق تک‘‘کی تقریب اجراء یکم اپریل 2018ء کو ہوگی

’’مذاق پھر مذاق ہے‘‘اور مذاق سے مذاق تک‘‘کی تقریب اجراء یکم اپریل 2018ء کو ہوگی

شمالی امریکہ کے پاکستانی نژاد معروف فنکار اور کالم نگار فیاض حیدر کے کالموں کے انتخاب پر مبنی دو نئی کتابوں ’’مذاق پھر مذاق ہے ‘‘ اور’’ مذاق سے مذاق تک ‘‘ کی تقریب اجراء یونیورسٹی آف کراچی گریجویٹس فورم کینیڈا کے زیراہتمام مسی ساگا کے خوبصورت ملن بینکوئٹ ہال و کنونشن سینٹر میں اتوار یکم اپریل 2018ء شام پانچ بجے سے سات بجے تک منعقد ہوگی جس کی صدارت عالمی شہرت یافتہ نامور ادبی سکالر اور پی ٹی وی کے 1966ء فیم سینٹر ٹلی کاسٹر ’’تسلیم الہی زلفی ‘‘ فرمائیں گے جبکہ کمپیئرنگ کے فرائض  پی ٹی وی کی نامور نیوز کاسٹر اور ٹیلی ویژن پروگرام ’’مذاق ہی مذاق میں ‘‘ کی کو ہوسٹ اور کو پروڈیوسٹر فرح دیبا کرینگی ‘ ان کے علاوہ نارتھ امریکہ کے  نامور اداکار اور گلوکار ڈاکٹر علی نقوی صاحب اسٹیج اور تقریب کے تمام انتظامات کو سنبھالیں گے اس پروقار تقریب میں شرکت کی کوئی فیس نہیں ہے لیکن شرکت صرف دعوت نامے کے ساتھ ہی کی جاسکے گی تمام مہمانوں کو دونوں کتابیں تحفہ کے طور پر دی جائیں گی یادرہے کہ فیاض حیدر کی دوکتابیں پہلے ہی شائع ہو کر لائبریریز کی زینت بن چکی ہیں جن میں پہلی کتاب ’’مذاق ہی مذاق میں ‘‘ اور دوسری کتاب ’’مذاق تو مذاق ہے ‘‘ فیاض حیدر نے نوے کے اوائل میں کینیڈا آتے ہی اپنے فنی سفر کا آغاز کردیا تھا پہلے اسٹیج پر کامیڈی کیا اور پھر کیمپئرنگ کی مثال قائم کی پھراسٹیج اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں بھرپور ایکٹنگ کی یہاں تک کہ ایک بھارتی فلم ’’کیوں کس لئے ‘‘ میں اپنی لازوال ایکٹنگ سے شائقین کے دل جیت لئے ٹیلی ویژن پروگرام ’’مذاق ہی مذاق میں ‘‘ کے ہوسٹ اور پروڈیوسر ک حیثیت سے سولہ سال گزارے فیاض حیدر نے ترقی کی اس منزل تک کبھی پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا ۔