جامعہ ریاض الجنتہ کے زیراہتمام عیدمیلادالنبیﷺ برائے خواتین کا انعقاد

جامعہ ریاض الجنتہ کے زیراہتمام عیدمیلادالنبیﷺ برائے خواتین کا انعقاد

جامعہ ریاض الجنتہ کے زیراہتمام سالانہ عید میلادالنبی ﷺ برائے خواتین کا انعقاد بروز اتوار کیا گیا اس بابرکت پروگرام میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی جی ٹی اے کی مشہور نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت میں مداح سرائی کی کیو ٹی وی کی معروف نعت خواں جویریہ سلیم نے خاص طور سے اس پروگرام میں شرکت کی اور منفرد انداز میں نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرکے حاضرین کے دل جیت لئے کاشفہ خان نے سیرت النبی ﷺ پر خصوصی خطاب کیا سلام دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔