کونٹینینٹل گرانڈ بوفے میں یوم پاکستان کی رنگارنگ تقریب

کونٹینینٹل گرانڈ بوفے میں یوم پاکستان کی رنگارنگ تقریب

۲۳ مارچ یوم پاکستان کی رنگا رنگ اور جذبہء حب الوطنی سے بھر پور تقریب کا اہتمام جناب علی خان نے اپنے شاندار گرانڈ بوفے میں ۲۳ مارچ کو وطن کی محبت میں سرشار جذبوں سے کیا۔ کونینیٹل گرانڈ بوفے کو سبز اور سفید رنگوں سے سجایا گیا اور خوشی کے اس موقع پر آنے والے مہمانوں کے لیے اسی مناسبت سے تواضع بھی کی گئی تھی نماز مغرب میں سارے مہمانانِ گرامی شریک رہے اور وطن کی سلامتی کے لئے دعایئں بھی مانگی گیئں جناب علی خان نے اپنی ریسٹورنٹ کی جانب سے حاضرین کا خیر مقدم کرتے ہوئے وطن عزیز سے  دور بسنے والے پاکستانیوں کے حب الوطنی کے جذبوں کو سراہتے ہوئے ایک بڑی تعداد میں شرکت کے لیے انکو مبارک باد دی۔جناب ناظم الدین مقبول نے اپنی مختصر تقریر میں اہل وطن کو مبارک باد دیتے ہوے ان سے یہ گذارش کی کہ وہ یہاں رہتے ہوئے ایسے کام کریں جس سے اپنے وطن اور دین کی نیک نامی ہو  اور اپنے عمل سے اچھے انسان کے طور پر اپنے آپ کو پیش کریں۔ 
عشائیہ کے اہتمام سے قبل شریک محفل مہمانانِ میں سے معّمرمہمان جناب شہزاد عالم صاحب کے ہاتھوں پرچم کشائی گئی جو ۱۹۴۵ میں مسلم لیگ کے ایک فعال کارکن بھی رہے ہیں۔ اس موقع پر خواتین و حضرات کے ساتھ بچوں نے بھی پاکستان اور کینیڈا کے قومی ترانے گائے۔قومی نغموں کی گونج نے ماحول کو اور بھی پر اثر اور سرشار بنا دیا۔ کمیونیٹی کے معروف گلوکار جناب سعید صدیقی اور سہیل بٹ نے مشہور قومی نغمے سنا کر سماں باندھ دیا۔ان کے ساتھ کی بورڈ پر بھارت سے تعلق رکھنے والے کرشنا مورتی نے پاکستانی قومی نغموں کی دھنوں کو مہارت سے بجا کر خوب داد پائی۔اس تقریب کو سوشل میڈیا پر جناب علی ڈوگر نے بڑی مہارت سے پیش کیا۔ اس محفل کے انعقاد میں جناب بنٹی جٹ بھی خاصے سرگرم رہے۔اس تقریب کی فوٹوگرافی ین جے ویڈیو کے مشہور فوٹو گرافر جناب سفیر مفتی نے کی رات دیر گئے تک لذیز کھانوں کے درمیان یہ پر اثر اور رنگا رنگ تقریب جاری رہی۔اس موقع پر جناب علی خان نے اپنی ریسٹورنٹ کے ذریعہ اہل وطن کے لیے اپنی خدمات اور ایسے یادگار مواقع پر محافل کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔