اونٹاریو پی سی پارٹی تجاوز ‘ اسکینڈل اور استحقاق کلچر کو ختم کرے گی‘صائمہ مسرت

اونٹاریو پی سی پارٹی تجاوز ‘ اسکینڈل اور استحقاق کلچر کو ختم کرے گی‘صائمہ مسرت

پی سی پارٹی ک جانب سے نامزد کردہ پہلی مسلمان پاکستانی خاتون صائمہ مسرت بحیثیت ایک نئے کینیڈین اور دو بچوں کی والدہ کے بخوبی جانتی ہیں کہ کینیڈا میں آنے والے نئے افراد کس قسم کے مصائب کا سامنا کرتے ہیں ‘ صائمہ پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹر آف سائنس میں ڈگری یافتہ ہیں کینیڈا آنے کے بعد وہ بچوں کی ابتدائی تربیت کے شعبے سے منسلک رہیں اور اس کے بعد کنسٹرکشن کا کاروبار چلاتی رہی ہیں ‘ صائمہ کمیونٹی کی خدمت میں فعال رہی ہیں ‘ انہوں نے فرینڈز آف ایس او ایس چلڈر ولیج کینیڈا کے ٹورانٹو چیپٹر کے صدر کی حیثیت میں لاکھوں ڈالر مالیت کی امداد جمع کی ‘ ان کی خدمات کے صلے میں ان کو کوئین ڈائمنڈ جوبلی میڈل سے نوازا گیا بحیثیت ایک سرگرم سیاسی کارکن جو کہ ٹورانٹو میں کئی سالوں سے قیام پذیر ہیں صائمہ ہمبر ریور بلیک کریک کی کمیونٹی کو ایک پرعزم ‘ فعال اور پرجوش نمائندگی فراہم کریں گی ‘ ان کے مطابق اونٹاریو پی سی پارٹی آسمان سے باتیں کرتی بجلی کی قیمتوں میں کمی لائے گی ‘ اونٹاریو پی سی پارٹی مقامی نرسوں ‘ ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کی قلت کا خاتمہ کرے گی ‘ اونٹاریو پی سی پارٹی تجاوز ‘ اسکینڈل اور استحقاق کلچر کو ختم کرے گی ‘ اونٹاریو پی سی پارٹی اسکولوں سے سیکس ایجوکیشن کو ختم کرے گی ‘ اونٹاریو پی سی پارٹی ٹیکسوں میں کمی لائے گی تاکہ آپ کی محنت سے کمائی رقم آپ کے اپنے کام آسکے ۔