ملک کے پر امن قومی تشخص کو اُجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے‘طارق عظیم

ملک کے پر امن قومی تشخص کو اُجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے‘طارق عظیم

کینڈا میں پاکستان کے ہا ئی کمشنر اور سابق وفاقی وزیر طارق عظیم خاں نے کہا ہے کہ پاکستان کو ائشین ٹائیگر بنانے کے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ملک کے پر امن قوم تشخص کو اُجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس مقصد کے حصول کے لیے پاکستان کی سول سوسائٹی ، بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں اور حکومت کو مشترکہ جدوجہد کے ذریعے پاکستان کے ایک حقیقی پر امن ، انسان دوست ، ترقی پسند اور روادار قوم کے تشخص کو عالمی برادری کے سامنے لانا ہوگاوہ پاکستان ہائی کمشن اٹاوا میں کینڈا کے دورے پر آئے پاکستان کونسل فار سو شل ویلفیئر اینڈ ہیو من رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے کینڈا میں پاکستان کی ڈپٹی ہا ئی کمشنر محمد سلیم اور پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیو من رائٹس کے محمد عثمان بھی اس موقعہ پر موجود تھے طارق عظیم نے مذید کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ، بین الامذاھب تعلقات کا فروغ، امن و انصاف اور دیر پاء ترقی کے اہداف کا حصول حکومت پاکستان کی اہم ترجیہات ہیں تا کہ پاکستان کو قائداعظم کی ویژن کے مطابق سماجی انصاف پر مبنی ایک خود مختار اور خود اعتماد ریاست بنایا جا سکے اُنہوں نے کہا کہ آئین پاکستان میں اقلیتوں اور خواتین سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو یکساں حقوق کی ضمانت دی گئی ہے سول سوسائٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمزور طبقات کو آئینی حقوق کی فراہمی میں حکومت کی معاونت کر ئے تا کہ حکومت اور سول سوسائٹی کے تال میل سے ایک مضبوط اور بہتر پاکستان کی طرف آگے بڑھا جا سکے اس موقعہ پر بات چیت کرتے ہو ئے پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری نے کہا کہ کینڈا میں مقیم پاکستانی حقیقی قومی تشخص کو اُجاگر کرنے کے لیے کینڈا کے سیاسی و سماجی نظام میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور سماجی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ہائی کمشنر طارق عظیم نے اس موقعہ پر پاکستان کونسل فارسوشل ویلفیئر اینڈ ہیو من رائٹس کی جانب سے پاکستان میں امن و انصاف ، انسانی حقوق  کے تحفظ ، فروغ تعلیم ، بین الامذاھب تعلقات کے فروغ کے لیے اقدامات کو سراہا اور اقوام متحدہ کو سماجی و اقتصادی کونسل میں خصوصی مشاورتی درجہ ملنے پر مبارکباد دی