اونٹاریو میں کورونا وائرس سے مزید112افراد متاثر

اونٹاریو میں کورونا وائرس سے مزید112افراد متاثر

اونٹاریو میں آج مزید112افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ صوبے میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعدمتاثرین کی مجموعی تعداد36060تک جا پہنچی ہے۔ اب تک متاثرین ہونے والے افراد میں سے تقریبا 87.6فیصد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ اونٹاریو میں آج کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2ہلاکتوں کے بعدصوبے بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد2691تک جا پہنچی ہے۔ اونٹاریو کے ہسپتالوں میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 131مریض زیر علاج ہیں جبکہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد34ہے۔ اس وقت وینٹی لیٹر ز پر24مریض موجود ہیں۔گزشتہ روز صوبے بھر میں کورونا سے متاثرہ مزید177مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ صوبے بھر میں اب بھی کورونا وائرس کے 1723ایکٹو کیسز موجود ہیں۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کی لیبارٹریز میں15122کورونا وائرس کے سیمپل پراسیس کئے گئے ۔