کینیڈا میں کورونا متاثرین کی تعداد106108ہو گئی

 کینیڈا میں کورونا متاثرین کی تعداد106108ہو گئی

کینیڈا میں کورونا وائر س سے متاثر ہونیوالے افراد کی تعداد106108 ہو گئی ۔ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد8708تک جا پہنچی ہے۔ کینیڈا میں کیوبیک صوبہ کورونا وائر س سے سب سے متاثر ہوا ہے جہاں اس وقت تک 55997کورونا کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد5590تک پہنچ چکی ہے۔ کیوبیک میں مونٹریال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر اونٹاریو ہے جہاں اس وقت تک کورونا وائر س سے 36060افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاکت ہونیوالے افراد کی تعداد 2734ہے۔ تیسرے نمبر پر البرٹا ہے جہاں8389 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ155 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ فہرست میں چوتھے نمبر پر برٹش کولمبیا ہے جہاں اب تک 2978افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائر س سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 183ہے۔