گرفتار فوجی اہلکار پر وزیراعظم کیلئے خطرہ بننے کا الزام

گرفتار فوجی اہلکار پر وزیراعظم کیلئے خطرہ بننے کا الزام

وزیراعظم اور گورنر جنرل کی رہائش گاہ کے علاقے ری ڈیوہال سے گرفتار کینیڈین فوج کے مسلح اہلکار پر 22کرمنل چارجز عائد کر دیئے گئے۔ 46سالہ ملزم کورے ہورن پر وزیراعظم کیلئے خطرہ بننے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے ۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق کورے ہورن وزیراعظم کیلئے خطرہ بنا جو ان کی موت یا جسمانی نقصان کا باعث ہو سکتا تھا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزم کے پاس سے ایک ایم14رائفل، ایک اعلی معیار کا ریوالور، ایک ممنوعہ ہتھیار جس کا کورے ہورن کے پاس لائسنس بھی نہیں تھا، ایک لیک فیلڈ موزبرگ شاٹ گن برآمد ہوئی۔ ملزم سے ایک ممنوعہ زیادہ گولیوں کی حد والا گولیوں کا میگزین بھی برآمد ہوا ہے۔ آر سی ایم پی کی جانب سے ملزم کیخلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔ملزم پولیس کی حراست میں ہے اور اسے 17جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا۔