نواز شریف کے وارنٹ حسن نواز نے وصول کیئے، تعمیلی رپورٹ

نواز شریف کے وارنٹ حسن نواز نے وصول کیئے، تعمیلی رپورٹ

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سابق وزیرِ اعظم میاں نوازشریف کے وارنٹِ گرفتاری کی تعمیل کرا دی گئی، میاں نواز شریف کے وارنٹِ گرفتاری ان کے صاحبزادے حسن نواز نے وصول کیئے۔

وفاقی حکومت نے وارنٹِ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل کی بھی آج سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے اپیلوں پر سماعت کی۔

وفاقی حکومت کی عدالت میں جمع کرائی گئی تعمیلی رپورٹ کے مطابق میاں نواز شریف کے وارنٹِ گرفتاری ان کے صاحبزادے حسن نواز نے وصول کیئے۔