پیپلز پارٹی نے کرم ایجنسی میں ممبر سازی کا ٹارگٹ مکمل کر لیا

پیپلز پارٹی نے کرم ایجنسی میں ممبر سازی کا ٹارگٹ مکمل کر لیا

پی پی کرم ایجنسی  نے پاراچنار سمیت کرم ایجنسی میں ممبر سازی مہم کا ٹارگٹ مکمل کر لیا۔ پی پی بلاول بھٹو زرداری نے 72000ممبرز بنانے کا ہدف دیا تھا ،کارکنوں نے مزید 36000ممبر سازی فارمز دینے کی ڈیمانڈ کر دی۔ پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی کرم ایجنسی کے صدر جمیل طوری نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی کرم ایجنسی میں ممبر سازی مہم میں 72000نفوس کی ممبر سازی کا ٹارگٹ دیا تھا جوکہ پارٹی کارکنوں نے تین ہفتوںکے اندر مکمل کر لیا اور اب پارٹی ورکروں نے مزید36000رکنیت سازی کے فارمز دینے کی ڈیمانڈ کی اور پارٹی کے اعلیٰ حکام کو مزید فارمز بھیجوانے کی درخواست کی ہے ،جمیل طوری نے کہاکہ پی پی نے فاٹا کی ترقی کیلئے مثالی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں اور قبائلی عوام کو ووٹ کا حق دینے سمیت مختلف مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں اس وجہ سے پیپلز پارٹی سے فاٹا کے لوگ دلی لگائو رکھتے ہیں اور ضمیر سازی مہم میں عوام کا جوش وخروش عوام کا پی پی سے والہانہ محبت کا نتیجہ ہے۔