علی عمران نے شاید ویڈیو ائیر کی اس وجہ سے انہیں اٹھاکر لے گئے: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران نے شاید کراچی واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو ائیر کی تھی جس پر انہیں اٹھا کر لے گئے۔

کوئٹہ روانگی سے قبل جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ برطانیہ عمران خان کی بڑھکوں کو کچھ نہیں سمجھتا، وہاں قانون چلتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک ملک کے طول و عرض میں پھیل گئی ہے، کوئٹہ کے جلسے میں نواز شریف بھی تقریر کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو حق اور سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے، مہنگائی بڑھتی جارہی ہے لیکن حکومت کی ساری توجہ نواز شریف پر ہے۔