فضل الرحمن کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست دائر

فضل الرحمن کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست دائر

 اسلام آباد: 

 

الیکشن کمیشن میں مولانا فضل الرحمن کو جمعیت علماء اسلام کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

جمعیت علماء اسلام کے منحرف رکن شجاع ملک نے الیکشن کمیشن میں جے یو آئی کے نام کے حوالے سے نظرثانی درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن جمیعت علمائے اسلام کے نام کی رجسٹریشن کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، الیکشن کمیشن نے اپنے گزشتہ فیصلے میں جمیعت علماء اسلام (ف) کو جمیعت علماء اسلام کا نام استعمال کرنے کی اجازت دی تھی لہذا اب مولانا فضل الرحمن گروپ کو جمیعت علماء اسلام کا نام استعمال کرنے سے روکا جائے۔