احتساب سب کا ہوگا،ہر صورت ہو گا،اب وقت اور حالات وہ نہیں رہے ،نواز شریف

احتساب سب کا ہوگا،ہر صورت ہو گا،اب وقت اور حالات وہ نہیں رہے ،نواز شریف

)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ  پرویز مشرف ہویا کوئی اور احتساب سب کا ہوگا،ہر صورت ہو گا،اب وقت اور حالات وہ نہیں رہے ،سابق صدربے شک مفرور ہو ایک دن قانون کے کٹہرے  میں کھڑا ہونا پڑے گا،چیف جسٹس نے وزیر اعظم کیلئے فریادی کا لفظ استعمال کئے تھے تو اس پر قائم رہنا چاہیے تھا،چیف جسٹس کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں ، میرے خلاف مقدمات میں کچھ نہیں سزا ہی  دینی ہے تو میرا نام این ایل سی، ای او بی آئی، رینٹل پاور پلانٹ کیس میں ڈال کر اپنی خواہش پوری کرلیں،اسی طرح ہی یہ سارا ڈرامہ منطقی انجام تک پہنچ سکتا ہے۔یوا ین پی کے مطابق جمعہ کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہاسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ فریادی والے الفاظ چیف جسٹس یا کسی اورکو بھی زیب نہیں دیتے، انہیں یہ کہنا بھی زیب نہیں دیتا کہ وہ میرے پاس چل کرآئے تھے، یہ انسانیت کی توہین ہے، اور اگر چیف جسٹس نے فریادی والی بات کی تھی تو انہیں اپنی بات پر قائم رہنا چاہئے تھا۔ فریادی جیسے الفاظ چیف جسٹس یا کسی کو زیب نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی جانب سے یہ بھی کہنا کہ وہ میرے پاس آئے تھے، یہ بھی کہنا انہیں زیب نہیں دیتا۔پرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا بینچ ٹوٹ جانے کے سوال پر نوازشریف نے کہا کہ اس طرح توہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں، ایک بات جانتا ہوں کہ پرویز مشرف کا ٹرائل اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا، حقیقت کی بات کررہا ہوں احتساب سب کا ہوگا اورہرصورت ہوگا، اب وقت وہ نہیں رہا اورحالات بھی وہ نہیں رہے، پرویزمشرف بے شک مفروررہے، ایک دن آئے گا انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔  ضمنی ریفرنس بنانے کی کیا ضرورت تھی جب پہلے 3 ماہ میں کچھ نہیں نکلا،نیب کے اسٹار گواہ وا جد ضیا نے تمام الزامات کی خود تردید کردی، سزا دینا مقصود ہے تو میرا نام این ایل سی،ای او بی آئی، رینٹل پاور کیسز میں ڈال کر خواہش پوری کرلیں، میڈیا رپورٹ کررہا ہے کہ اس کیس میں کچھ نہیں، اسی طرح ہی یہ سارا ڈرامہ منطقی انجام تک پہنچ سکتا ہے۔ن کا کہنا تھا حسن اور حسین نواز وزیراعظم رہے اور نہ ہی وزرا، کیس تو 1962 سے چل رہا ہے جب میں سکول میں پڑھتا تھا، اثاثے، اثاثے کر رہے ہیں، بھائی کرپشن کا الزام لگایا ہے، وہ ثابت کریں۔