جو منی ٹریل ہم نے دی اسی کو ثبوتوں کا ڈھیر بنا دیا گیا، مریم نواز

جو منی ٹریل ہم نے دی اسی کو ثبوتوں کا ڈھیر بنا دیا گیا، مریم نواز

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکہتی ہیں کہ ہم نے جو منی ٹریل دی اسی کو ہمارے خلاف ثبوتوں کا ڈھیربنا دیا گیا۔مریم نواز اپنے والد کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کر رہی تھیں۔ایک صحافی کے سوال کہ سوال تویہ ہے آپ لوگ منی ٹریل کیوں نہیں دے رہے؟پر مریم نواز نے کہا کہ منی ٹریل دے چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ مخالفین پراپیگنڈا کر رہے ہیں، ریڈ لے کا بیان سب کے سامنے ہے، آخری ضمنی ریفرنس میں سب کچھ میاں صاحب پر ڈال دیا گیا۔اس موقع پر ایک اور صحافی نے مریم نواز سے پوچھا کہ الزام ہے کہ آپ لندن فلیٹس کی بینیفشل اونر ہیں؟۔مریم نواز کا صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پہلے کہا گیا کہ مریم نواز اونر ہے پھر ضمنی ریفرنس میں میاں صاحب کا کہا گیا۔