اسحاق ڈارضمنی ریفرنس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی،ایک دن کی مزید مہلت

اسحاق ڈارضمنی ریفرنس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی،ایک دن کی مزید مہلت

 اسحاق ڈارضمنی ریفرنس میں ایک بار پھر شریک ملزمان پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی جس پرجج نے برہمی کا اظہارکیا۔جمعہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی، سماعت کے دوران تینوں نامزد ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اورمنصوررضا عدالت میں پیش ہوئے تاہم ملزمان کے وکیل حشمت حبیب آج بھی پیش نہ ہوئے جس کے باعث ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔حشمت حبیب کے معاون وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ وکیل کی عدم موجودگی میں سماعت ایک دن ملتوی کر دیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فرد جرم عائد کریں، وکیل کی ضرورت نہیں، جس پرمعاون وکیل نے درخواست کی کہ وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ایک دن کیلئے ملتوی کردیں، ہائی کورٹ کے حکم نامے کی کاپی آج مل جائے گی جس پرفاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں کو بھی مزہ آتا ہے روزآتے ہیں اورآتے ہی فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا کردیتے ہیں۔بعد میں عدالت نے سماعت ملتوی کر دی ۔