امجد صابری کے قاتلوں سمیت 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق

امجد صابری کے قاتلوں سمیت 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے 62 افراد کے قتل میں ملوث 10 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 10 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی جب کہ 5 دہشت گردوں کو قید کی سزا بھی سنائی گئی۔ دہشت گرد شہریوں کے قتل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں  سمیت دہشتگردی کے سنگین  جرائم میں ملوث  تھے ۔ان دہشت گردوں میں معروف قوال امجد صابری کے قاتل بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ یہ دہشت گرد معصوم شہریوں، پشاور کے ایک ہوٹل پر حملے میں ملوث تھے ۔سزا پانے والے یہ دہشت گرد 5شہریوں سمیت62 افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔دہشت گردوں میں محمد اسحاق، محمد عارش، محمد رفیق ، حبیب الرحمان، محمد فیاض، اسماعیل شاہ، فضل محمد ، حضرت علی، محمدعاصم اور حبیب اللہ شامل ہیں۔