سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

کراچی: الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے ۔ فہرست کے مطابق سندھ سے سینیٹ کی 12 نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے 33 امیدوار مدمقابل ہیں ۔فہرست کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے سندھ سے پیپلز پارٹی کے 12، ایم کیو ایم پاکستان کے 14، پاک سر زمین پارٹی کے 3 جب کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ ن کے ایک ایک امیدوار کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشستوں کے لئے پیپلز پارٹی کے رضا ربانی، مرتضیٰ وہاب، مصطفیٰ نواز کھوکھر، مولا بخش چانڈیو، امام الدین شوقین، ایاز احمد اور محمد علی شاہ جاموٹ، ایم کیو ایم پاکستان کے فروغ نسیم، کامران ٹیسوری، احمد چنائے، سید امین الحق، عامر چشتی اور فرحان چشتی پاک سر زمین پارٹی کے انیس احمد، ڈاکٹر صغیر اور سید مبشر امام، مسلم لیگ فنکشنل کے سید مظفر حسین اور مسلم لیگ (ن) کے سرفرار جتوئی مدمقابل ہوں گے ۔ ٹیکنو کریٹ کی نشست کے لئے پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سکندر میندھرو اور رخسانہ زبیری، ایم کیو ایم پاکستان کے حسن فیروز، ڈاکٹر قادر خانزادہ اور علی رضا عابدی اور تحریک انصاف کے نجیب ہارون کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ خواتین کی خصوصی نشستوں پر پیپلز پارٹی کی قرۃ العین مری اور کیشو بائی اور ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر نگہت شکیل، کشور زہرا، نسرین جلیل اور منگلا شرما مدمقابل ہوں گی۔ جب کہ اقلیتی نشست کے لئے پیپلز پارٹی کے انور لعل دین، ایم کیو ایم پاکستان کے سنجے پروانی اور پاک سر زمین پارٹی کے ڈاکٹر موہن پاک کے درمیان مقابلہ ہو گا۔