حکومت پنجاب نے ضلع قصور میں ترقیاتی کاموں پر 32ارب75کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کردی

حکومت پنجاب نے ضلع قصور میں ترقیاتی کاموں پر 32ارب75کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کردی

27فروری کو پتوکی میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے تاریخی استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں،پتوکی میں شہبازشریف کا جلسہ پنجاب کی تاریخ رقم کردیگاہم اپنے حلقہ انتخاب سے سینکڑوں کاروں‘ٹریکٹرز‘ٹرالیوں اور موٹرسائیکلوں پرریلی کی صورت میں جلسہ گاہ تک پہنچیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے علاقے کی ترقی کے لئے دن رات جدوجہد کرکے بھاری فنڈنگ سے مختلف منصوبے پایہ ء تکمیل تک پہنچائے ہیں اورانشاء اللہ آئندہ بھی اپنے حلقہ کی تعمیروترقی کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب بھرمیں وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں جتنے میگاپراجیکٹس مکمل ہوئے ہیں اور زیرتعمیرہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ، شعبہ صحت میں42کروڑ 87لاکھ روپے سے زائد کے تاریخ سازمنصوبے ،شعبہ تعلیم کی ترقی کے لیے 2ارب12کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد کے تاریخ ساز منصوبے،ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپا رٹمنٹ کے تحت11ارب6 5کروڑ 26لاکھ روپے کے تاریخ سا ز اقدامات ،ضلع بھر میں پینے کے صا ف پانی کی فراہمی ۔ منصوبوں کی کل لاگت 3ارب 73 کروڑ روپے سے زائد،نکاسی آب کے نظام کی بحالی ۔ منصو بوں کی کل لاگت 7ارب 83کروڑ روپے سے زائد ،کھیلو ں کے فروغ کے لیے شہبا ز شریف سپورٹس کملیکس قصور کا قیام / افتتا ح