نوازشریف کیخلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ

نوازشریف کیخلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے احتساب عدالت میں نوازشریف کیخلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا اور سمری وزارت قانون کو بھجوا دی۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کرنے والے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت 12 مارچ کو مکمل ہو رہی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سمری وزارت قانون کو ارسال کردی گئی ہے۔