پرویز مشرف بزدل جبکہ ہم بہادری سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، ،مریم نواز

پرویز مشرف بزدل جبکہ ہم بہادری سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، ،مریم نواز

 سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف نیب ریفرنسز کو 7ماہ گزر گئے ابھی تک کسی گواہ نے کرپشن کا بیان نہیں دیا ،نیب سے پوچھیں کرپشن نہیں کی تو کیس کس چیز کا ہے ؟۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جنرل(ر) پرویز مشرف جیسے لوگ بزدل ہیں جب کہ ہم یہاں دلیری سے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، ہم ہسپتال میں نہیں چھپے، مشرف نے وطن واپس آنا ہوتا تو بھاگتے ہی کیوں، سیاست دانوں اور مشرف جیسوں میں فرق پتہ لگنا چاہیے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج تک کسی گواہ نے آ کر نہیں کہا کہ ہم نے کوئی کرپشن کی، ایک گواہ تو بتائیں جس نے کٹہرے میں آ کر کہا ہو کہ 5000 کی کرپشن ہوئی، کیا سات ماہ سے کیس چل رہا ہے کسی گواہ نے ہمارے خلاف بیان دیا؟۔انھوں  نے کہا کہ نیب سے پوچھیں شریف خاندان نے کرپشن نہیں کی تو کیس کس چیز کا ہے ؟۔انھوں نے کہا کہ میرے والد بیماری کے باوجود بلاتعطل عدالت میں حاضر ہو رہے ہیں۔