14 سالہ مدرسہ کی طالبہ 2 سال سے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنتی رہی

 14 سالہ مدرسہ کی طالبہ 2 سال سے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنتی رہی

 گوجرانوالہ میں 14 سالہ مدرسہ کی طالبہ 2 سال سے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنتی رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ طالبہ ایک مدرسہ میں پڑھنے جاتی تھی جہاں اسے 2 سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے والد نے بتایا ہے کہ ایک دن وہ کشمیر سے واپس آتا تو اس نے ایک شخص کو بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کرتے دیکھا، باپ نے سارا معاملہ دریافت کیا تو اسے اندازہ ہوا کہ اس کی بیٹی کس قرب سے گزر رہی تھی، تا ہم معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ اس کی بیٹی کو عزت کے نام پر قتل کی دھمکیاں دی جاتی تھیں جس کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔اس پر بات کرتے ہوئے والد کا کہنا تھا کہ کیا غریب آدمی کی عزت نہیں ہے؟ اگر نہیں ہے تو غریب آدمی کو زہر دے کر مار دو، غریب اور امیر، دونوں کی عزت برابر ہے۔