آصف زر داری، فریال تالپور پر فرد جرم عائد کر نے کی کارروائی پھرموخر۔۔وجہ کیا بنی

آصف زر داری، فریال تالپور پر فرد جرم عائد کر نے کی کارروائی پھرموخر۔۔وجہ کیا بنی


 احتساب عدالت میں جعلی بینک اکائونٹس کے مبینہ میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری ان کی ہمشیرہ فریال تالپور و دیگر ملزمان پر فردِجرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کر دی۔منگل کو احتساب عدالت اسلام آبادکے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جانب سے ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے منظور کرلیا گیا،عدالت کی جانب سے فریال تالپور کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا۔آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے استدعا کی کہ فردِ جرم عائد ہونے سے پہلے قانونی تقاضے پورے کر لیے جائیں۔احتساب عدالت نے مبینہ میگامنی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری، فریال تالپور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی۔