نظام شمسی کے راز کھوجنے کیلئے ناسا مشن کی تیاریاں مکمل

نظام شمسی کے راز کھوجنے کیلئے ناسا مشن کی تیاریاں مکمل

امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے نظام شمسی کے راز کھوجنے کے لیے اپنے تاریخی پارکر سولر پروب مشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔اس مشن کی تیاری گزشتہ برس سے جاری تھی، جس میں سورج کو چھونے اور اس کی تپش کی کھوج لگانے کی کوشش کی جائے گی۔دوسری جانب ناسا نے عام عوام سے بھی آن لائن درخواستیں طلب کرلی ہیں، جو اس کے تاریخی پارکر سولر پروب مشن کو دیکھنا چاہتے ہیں۔اس مشن کیلئے خصوصی خلائی جہاز تیار کیا گیا ہے جو ایک چھوٹی گاڑی کی طرح ہے، جسے ہفتے کے روز امریکی ریاست فلوریڈا پہنچایا جائے گا۔یہ خلائی جہاز سورج کی سطح سے 40 لاکھ میل دور مدار میں گردش کرے گا جسے مشن کے دوران انتہائی گرمی اور تابکاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔تاہم اس میں موجود 4.5 انچ موٹی کاربن کمپوزٹ شیلڈ اسے سورج کی تپش سے محفوظ رکھے گی۔ناسا کے اعلامیے کے مطابق سورج پر بھیجے جانے والے مشن کیلئے  تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جسے رواں برس جولائی میں خلا میں روانہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سورج کے اتنے قریب بھیجا جانے والا یہ پہلا مشن ہوگا جس کا مقصد نظام شمسی کے رازوں سے پردہ اٹھانا ہے۔