ریاض میں زیر زمین میٹرو ٹرین کا آزمائشی سفر شروع

ریاض میں زیر زمین میٹرو ٹرین کا آزمائشی سفر شروع

سعودی دار الحکومت ریاض میں زیر زمین میٹرو ٹرین کا آزمائشی سفر شروع کردیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ریاض میٹرو دنیا کے مہنگے ترین منصوبوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جس کی لاگت 24 ارب ڈالرز خرچ کئے گئے ہیں۔یہ میٹرو ٹرین 174 کلو میٹر طویل فاصلہ طے کرے گی جس کیلئے 85 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جبکہ میٹرو منصوبہ کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اس کا افتتاح اسی سال ہو جائے گا۔