پی ایس ایل:آصف غفور دیگر شہروں میں بھی میچز کیلئے پرامید

پی ایس ایل:آصف غفور دیگر شہروں میں بھی میچز کیلئے پرامید

 ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور پرامید ہیں کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز لاہور اور کراچی کی طرح ملک کے دوسرے شہروں میں بھی کھیلے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے آئندہ برس ہونے والے میچز راولپنڈی ،فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں بھی کھیلے جائیں گے۔ میجر جنرل آصف غفور کے مطابق گزشتہ ہفتے سیکیورٹی اداروں پر ذمہ داریوں کا بوجھ رہا کیونکہ لاہوراور کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کے علاوہ 23 مارچ کو اسلام آباد میں پریڈ بھی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے میچز بہت اچھے ہوئے جبکہ کراچی میں بھی عوام کاجوش وخروش قابل دید تھا اور اب وہ وقت دور نہیں جب ملک کے دوسرے شہروں میں بھی شائقین کرکٹ پی ایس ایل میچز دیکھ سکیں گے۔