جیسن محمد کو تجربے کی بنیاد پر قیادت سونپی گئی،جانی گریو

جیسن محمد کو تجربے کی بنیاد پر قیادت سونپی گئی،جانی گریو

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو جانی گریو کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان ٹور کیلئے جیسن محمد کا بطور کپتان انتخاب ان کے تجربے کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا کیونکہ وہ ویسٹ انڈین ون ڈے ٹیم کی نائب کپتانی کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریگولر ٹی ٹوئنٹی کپتان کارلوس براتھویٹ نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر اپنی عدم دستیابی ظاہر کردی تھی لیکن انہیں اس بات کا یقین ہے کہ متبادل کھلاڑی اس دورے پر اچھی کارکردگی سے اپنا مستقبل بہتر بنائیں گے۔ جانی گریو کے مطابق کارلوس براتھویٹ کی عدم دستیابی کے سبب جیسن محمد کو کپتانی کیلئے کہا گیا کیونکہ انہیں فرسٹ کلاس کی سطح پر بھی قیادت کا اچھا تجربہ حاصل ہے اور وہ پاکستان کے دورے پر ٹیم کی کپتانی کر سکتے ہیں۔