بگ تھری کا خاتمہ بھی ذہنیت تبدیل نہیں کر سکا،احسان مانی

بگ تھری کا خاتمہ بھی ذہنیت تبدیل نہیں کر سکا،احسان مانی

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ بگ تھری کا خاتمہ بھی ذہنیت تبدیل نہیں کر سکا اور اب یہ بات سمجھ لینا چاہئے کہ پاکستان پر بھارتی غلبہ ممکن نہیں جس کے بغیر بھی پاکستانی کرکٹ چل رہی ہے اور چلتی رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں متعدد سیریز کو ملتوی کرنا پڑا مگر محض مالی فوائد کی خاطر سب بھارت جانے پر رضامند ہیں۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر وارننگ دی کہ بھارت نے آفیشلز،پرستاروں اور میڈیا کیلئے ویزوں اور سکیورٹی کی یقین دہانی نہ کرائی تو آئی سی سی سے ورلڈ کپ کے وینیو کی منتقلی کا مطالبہ کریں گے کیونکہ بھارت کو اس حوالے سے گزشتہ دسمبر میں جواب دینا تھا۔آئی سی سی کو اپنی سوچ بدلنے کا مشورہ دیتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد کرکٹ بورڈ ہے جس نے نہ صرف ڈومیسٹک سیزن مکمل کیا بلکہ زمبابوے کی میزبانی کے ساتھ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا دورہ کیا اور طویل عرصے کے بعد جنوبی افریقہ کی بھی میزبانی کی جبکہ موجودہ حالات میں پی ایس ایل کرانا بہت بڑا کارنامہ ہے وسیم خان زیادہ فعال کام کر رہے ہیں جن کو توسیع ملنا زیادہ اہم ہے۔