لاہور قلندرز کے آسٹریلین وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنک نے پی ایس ایل سیزن چھ میں بھی چیونگم چبانے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ وہ لاہور قلندرز کیلئے دوبارہ کھیلنے پر بہت پُرجوش ہیں۔ گزشتہ ایڈیشن میں ٹیم کی پرفارمنس شاندار تھی اور حالیہ ایڈیشن میں بھی اچھا کھیل پیش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکواڈ پا نچویں ایڈیشن والا ہی ہے تاہم اس برس ٹیم میں راشد خان بھی ہیں جن کی موجودگی سے سب بہت خوش ہیں۔بین ڈنک کے مطابق وہ پاکستان کئی مرتبہ آ چکے ہیں اور ہر مرتبہ ان کا تجربہ زبردست رہا۔انہوں نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو بہترین دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں آسٹریلیا اور پاکستان میں اکٹھے کھیل چکے ہیں۔