حارث رؤف کے ساتھ محمد حسنین کی شرارت بھری ویڈیو وائرل

حارث رؤف کے ساتھ محمد حسنین کی شرارت بھری ویڈیو وائرل


 پی ایس ایل کا میلہ سج چکا اور پاکستانی عوام کرکٹ کے دلچسپ مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے بے چین نظر آتے ہیں۔کرکٹ گراؤنڈ میں کئی ایسے مزیدار اور انٹرٹینمنٹ کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوتے ہیں کہ آن کی آن میں وائرل ہوتے اور شائقین کرکٹ انہیں خوب پذیرائی دیتے نظر آتے ہیں گزشتہ روز کے بھی میچ ختم ہونے کے بعد ایک ایسا ہی منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا جو ا س وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔نیشنل اسٹیڈیم میں لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان ہونے والے میچ میں حارث رؤف کے ساتھ محمد حسنین کی شرارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی اننگز میں شاندار کارکردگی پر ایک خاتون صحافی حارث رؤف سے گفتگو کررہی تھیں کہ اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے باؤلر محمد حسنین بھی وہاں چلے آئے اور حارث کے عقب میں کھڑے ہوگئے۔جب خاتون اینکر حارث سے سوال کر رہی تھیں تو ا س وقت محمد حسنین نے حارث کے ساتھ شرارت کرتے ہوئے کمر میں چٹکی کاٹ لی جس پر حارث نے جھٹکا کھایااور اسے غصے سے گھورا جس پر محمد حسنین شرارت کرنے کے بعد فوراً سے رفوچکر ہو گئے۔اس پر حارث سامنے کھڑی خاتون اینکر کو دیکھ کر جھینپ سا گیااور شرما کر سوال کا جواب دینے میں مصروف ہو گیا۔پاکستان سپر لیگ کے آفیشل پیج پر پوسٹ کی گئی دوستوں کی اس شرارت بھری ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے لوگوں نے کمنٹس میں دلچسپی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایئر کیخلاف کھلے گئے میچ میں لاہور قلندر کے حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔پی ایس ایل کا میلہ اپنے بھرپور رنگینیوں کے ساتھ عروج پر ہے مگر کووڈکی وجہ سے اسٹیڈیم میں کم شائقین کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔