پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: جنوبی افریقہ کو آغاز میں ہی دہرا نقصان، ڈی کاک اور مارکرم پویلین لوٹ گئے

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: جنوبی افریقہ کو آغاز میں ہی دہرا نقصان، ڈی کاک اور مارکرم پویلین لوٹ گئے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سنچوریئن کے سُپر سپورٹس پارک میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل جنوبی افریقہ نے سات اوورز کےاختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 41 رنز بنائے تھے۔ اس وقت کریز پر ٹیمبا بووما اور راسی وینڈر ڈوسن موجود ہیں۔

پاکستان کے لیے آج کراچی سے تعلق رکھنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز دانش عزیز ڈیبیو کر رہے ہیں۔ دانش نے گذشتہ چند ماہ کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ پچ دیکھنے میں آغاز میں بولنگ کے لیے موزوں لگ رہی اور اس میں نمی ہے جس کا ہم فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا بووما جنھیں حال ہی میں سنہ 2023 کے ورلڈکپ تک جنوبی افریقہ کی ون ڈے ٹیم کا کپتان بنائے گئے کا کہنا تھا کہ وہ اس میچ کے لیے پُرجوش ہیں اور وہ چاہیں گے کہ اپنے کپتانی کے کریئر کا اچھا آغاز کرنا چاہیں گے۔