مچل اسٹارک کا فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلین ٹیم سے اخراج

مچل اسٹارک کا فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلین ٹیم سے اخراج

آسٹریلین فاسٹ بالر مچل اسٹارک فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کیخلاف آخری ٹیسٹ اور آئی پی ایل کے گیارہویں ایڈیشن سے باہر ہو گئے۔ٹیم انتظامیہ کے مطابق اسٹارک کی دائیں ٹانگ میں اسڑیس فریکچر ہے اور فزیو تھراپسٹ نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ چند ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔ان کی جگہ چیڈ سیئرز کو ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کا موقع مل گیا ہے تاہم زخموں کے مسائل سے دوچارکولکتا نائٹ رائیڈرز کو ان کی انجری پر گہری تشویش لاحق ہو گئی ہے۔