روسی فٹ بالرز پر نئے قوانین کا اطلاق

روسی فٹ بالرز پر نئے قوانین کا اطلاق

 فیفا ورلڈ کپ میں مثبت ڈوپ ٹیسٹ سے بچاؤ کیلئے روسی کھلاڑیوں پر غیر ملکی ادویات اور پر کیف چائے کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ روسی فٹ بال یونین کے مطابق کھلاڑیوں کو لاطینی امریکا اور چین سے آنے والے گوشت کے حوالے سے بھی چوکنا رہنا ہوگا۔ حکام نے کہا کہ جڑی بوٹیوں پر مشتمل چائے اور گوشت میں موجود کیمیکلز سے ٹیسٹ مثبت آسکتا ہے۔